بگ باس سے نکلنے کے بعد ریپ اور قتل کی دھمکیاں ملیں: جیسمین بھسین کا انکشاف
ممبئی،اگست۔معروف بھارتی اداکارہ اور بگ باس سیزن 14 کی امیدوار جیسمین بھسین نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں رئیلیٹی شو سے نکلنے کے بعد جان سے مارنے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی گئیں۔میڈیا نیوز 18 سے گفتگو میں جیسمین نے کہا ‘بگ باس کے گھر سے نکلنے کے بعد لوگوں نے مجھے سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا، مجھ پر ٹرولنگ کی گئی یہاں تک کہ قتل اور ریپ کی بھی دھمکیاں دیں’۔اداکارہ نے کہا ‘یہ سب کیوں کیا گیا؟ محض اس لیے کیونکہ میں نے شو میں شرکت کی اور لوگوں کو میں اس میں پسند نہیں آئی’۔جیسمین کا کہنا تھا ‘جو کچھ میں نے جھیلا وہ بہت سنجیدہ تھا، میں اگر ڈاکٹرز سے علاج نہ کرواتی تو پاگل ہوجاتی، میرے دوستوں اور اہلخانہ کا بے حد شکریہ جنہوں نے میرا ساتھ دیا’۔انہوں نے کہا ‘اگر میں حالیہ دنوں کی بات کروں تو میں بے حد خوش ہوں اور مجھے اب پتا ہی نہیں چلتا کہ کون ٹرولنگ کررہا ہے یا میرے بارے میں کیا کہہ رہا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم اداکاروں کو آسانی سے تنقید کا نشانہ بنالیا جاتا ہے، ہم نے اپنی مرضی سے یہ شعبہ اختیار نہیں کیا، نہ ہی چاہیں گے کہ ہم کوئی نفرت کرے’۔بگ باس سے نکلنے کے بعد ریپ اور قتل کی دھمکیاں ملیں: جیسمین بھسین کا انکشاف
ممبئی،اگست۔معروف بھارتی اداکارہ اور بگ باس سیزن 14 کی امیدوار جیسمین بھسین نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں رئیلیٹی شو سے نکلنے کے بعد جان سے مارنے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی گئیں۔میڈیا نیوز 18 سے گفتگو میں جیسمین نے کہا ‘بگ باس کے گھر سے نکلنے کے بعد لوگوں نے مجھے سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا، مجھ پر ٹرولنگ کی گئی یہاں تک کہ قتل اور ریپ کی بھی دھمکیاں دیں’۔اداکارہ نے کہا ‘یہ سب کیوں کیا گیا؟ محض اس لیے کیونکہ میں نے شو میں شرکت کی اور لوگوں کو میں اس میں پسند نہیں آئی’۔جیسمین کا کہنا تھا ‘جو کچھ میں نے جھیلا وہ بہت سنجیدہ تھا، میں اگر ڈاکٹرز سے علاج نہ کرواتی تو پاگل ہوجاتی، میرے دوستوں اور اہلخانہ کا بے حد شکریہ جنہوں نے میرا ساتھ دیا’۔انہوں نے کہا ‘اگر میں حالیہ دنوں کی بات کروں تو میں بے حد خوش ہوں اور مجھے اب پتا ہی نہیں چلتا کہ کون ٹرولنگ کررہا ہے یا میرے بارے میں کیا کہہ رہا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم اداکاروں کو آسانی سے تنقید کا نشانہ بنالیا جاتا ہے، ہم نے اپنی مرضی سے یہ شعبہ اختیار نہیں کیا، نہ ہی چاہیں گے کہ ہم کوئی نفرت کرے’۔