بچوں میں امتیاز رکھنے کا الزام، سنی لیونی کا ٹرولرز کو کرارا جواب
ممبئی،مارچ۔بھارتی اداکارہ سنی لیونی نے سوشل میڈیا پر لے پالک بیٹی نیشا کے ساتھ امتیاز برتنے کے الزام پر سوشل میڈیا ٹرولرز کو کرارا جواب دیدیا۔ سنی لیونی نے بیٹی نیشا کو 2017 میں گود لیا تھا، جبکہ اگلے سال ہی ان کے ہاں جڑواں بیٹوں ک پیدائش ہوئی تھی۔ ماضی میں سنی لیونی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے صرف شہرت پانے کے لیے نیشا کو گود لیا تھا، جبکہ یہ بھی الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ اپنے بیٹوں کی پرورش ان سے بہتر کرتی ہیں۔ اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران اداکارہ نے ان ٹرولز کے الزامات کو ’بچپنا‘ قرار دیا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ رواں سال کے آغاز میں سنی لیونی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ وہ اپنے جڑواں بچوں کو گود میں اٹھائی ہوئی سیڑھیوں سے نیچے کی جانب آرہی ہیں جبکہ نیشا خود سے سیڑھیاں اتر رہی ہے۔ اس پر ایک ٹوئٹر صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ چونکہ نیشا ایک لیپاک بچی ہے، میرا خیال ہے کہ سنی نے اسے شہرت کے لیے گود لیا تھا۔ اپنے خلاف آنے والے یہ تبصرے اور پھر اس کے بعد دیگر تبصروں سے متعلق ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ میرا خیال ہے کہ ’جس بھی شخص نے یہ لکھا ہے وہ میری زندگی کا حصہ نہیں ہے۔‘انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے اپنی زندگی اور بچوں کے ساتھ اپنے رویے کے بارے میں صرف ایک تصویر کی ضرورت نہیں اور نہ ہی کسی کو اس سے خود کو جج کرنے کی اجازت نہیں ہے۔