بپی! آپ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: دھرمیندر

ممبئی،فروری۔بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر نے مایہ ناز بھارتی گلوکار و میوزک کمپوزر بپی لہری کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دھرمیندر نے بپی لہری کی تصویر شیئر کی۔دھرمیندر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ آپ کو ہمیشہ پیار اور احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔اداکار نے بپی کے آگے کے سفر کے لیے بھی دْعا کی اور اْنہیں یاد کیا۔واضح رہے کہ گلوکار اور موسیقار بپی لہری کا 15 فروری کو ممبئی میں 69 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا، بالی ووڈ کو اداکار، موسیقار اور گلوکار کی موت سے ایک بڑا دھچکا لگا۔ایک ماہ تک اسپتال میں رہنے والے بپی لہری کو پیر کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا، منگل کو ان کی طبیعت بگڑنے پر اہلِ خانہ نے ڈاکٹر کی موجودگی میں انہیں اسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور چل بسے۔بپی لہری کو بالی ووڈ کا راک اسٹار کہاجاتا تھا، بپی لہری سینے میں انفیکشن کے باعث ممبئی کے کریٹی کیئر اسپتال میں داخل تھے۔

Related Articles