بٹ کوائن: کرپٹو کرنسی کے بارے میں پانچ دلچسپ حقائق جو آپ کے لیے جاننا ضروری ہیں

لندن،جون۔سنیل پٹیل ہمیں کرپٹو کرنسی کے بارے میں وہ پانچ حقائق بتا رہے ہیں جو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں۔ سب سے پہلے وہ اپنا تعرف ایک دلچسپ انداز میں دیتے ہیں۔۔۔’میرا نام سنیل پٹیل ہے، میں ایک براڈ کاسٹر اور مستقبل کا ارب پتی ہوں۔ اس برس میں اپنا ریڈیو فور شو ’سنیل پٹیل: این اِڈیئٹس گائیڈ ٹو کرپٹوکرنسی‘ کرنے میں مصروف ہوں۔ شو کرنے سے پہلے میں نے سوچا کہ کرپٹو بنیادی طور پر صرف ایک ایسی چیز ہے جس کے بارے میں تقریبات میں پریشانی میں مبتلا لوگ بات کرتے ہیں۔ لیکن اب میرے پاس ان ماہرین میں سے ایک بننے کا موقع ہے۔‘انھوں نے ہم سے یہ اہم معلومات کچھ اس طرح شیئر کی ہے:
1. ہر کوئی کرپٹوکرنسی کو سمجھ سکتا ہے مگر ہر کوئی اسے استعمال نہیں کر سکتا:میں نے اپنے تمام پاؤنڈز کو بٹ کوائن میں بدل کر کرپٹو کرنسی کا سفر شروع کیا۔ میں نے ایسا کرنے میں کافی سکون محسوس کیا کیونکہ بٹ کوائن بالکل عام پیسوں کی طرح ہے۔ بینک اور حکومت کے کنٹرول کی بجائے اس کرنسی کو کمپیوٹرز اور کے ایک غیر مرکزی نیٹ ورک کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے جسے ’بلاک چین‘ کہتے ہیں۔جب میں ویب پر اپنی رقم دے کر خوش تھا تو ایسے میں مجھے فوراً معلوم ہوا کہ بٹ کوائن کو آن لائن منشیات خریدنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جو ایک ایسی چیز تھی جس کی میں نے کبھی کوشش نہیں کی۔ بٹ کوئن کو آپ اپنی ہفتہ وار خریداری کے لیے استعمال نہیں کر سکتے۔ مجھے یہ اس لیے معلوم ہے کیونکہ ایک سٹور پر لوگ مجھ پر ہنس چکے ہیں۔چاکلیٹ بسکٹ کے اپنے کم ہوتے ہوئے ذخیرے کو بھرنے کے لیے، مجھے ایل سلواڈور تک جانا پڑا۔ دنیا میں سب سے زیادہ قتل کی شرح کے ساتھ ساتھ، ایل سلواڈور حال ہی میں بِٹ کوائن کو اپنی سرکاری کرنسیوں میں سے ایک کے طور پر متعارف کرانے کے لیے مشہور ہے۔ بدقسمتی سے صرف 30 فیصد لوگ سمارٹ فون کے مالک ہیں۔ اگرچہ یہاں زبردست آتش فشاں ہیں، جن سے لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔
2. این ایف ٹی صرف ایک رسید ہے:بطور کامیڈین تو میں پہلے ہی کسی حد ایک آرٹسٹ ہوں، لہٰذا میں نے آن لائن آرٹ مارکیٹ میں جانے کا فیصلہ کیا۔ اگرچہ میں اپنے فلیٹ کی دیواروں کو اپنی مرضی سے بالکل خالی رکھتا ہوں، سوائے اس ایک ’سکارفیس‘ پوسٹر کے جو میرے پاس 1996 سے ہے۔میرے بارے میں مشہور ہے کہ میں عظیم فن کو دیکھ کر لطف اندوز ہوتا ہوں، جیسے کوئی ہرہنہ خاتون کی پینٹنگ یا کوئی ایسی پینٹنگ جس میں خاتون کو کپڑے پہنائے گئے ہوں۔ یا فرانس میں وان گو کی بنائی پینٹنگ۔جب میں نے ایک ایسی تصویر این ایف ٹی پر خریدی جس میں ایک کتا سکیٹ بورڈ پر سوار تھا تو مجھے بتایا گیا کہ مجھے یہ تصویر نہیں دی جائے گی۔ میں صرف بلاک چین پر کی جانے والی ٹرانزیکشن کی ملکیت رکھتا ہوں۔بلاک چین پر لین دین۔ یہ ٹھیک ہے۔ لوگ کوڈ کی ایک لائن کے لیے لاکھوں ڈالر ادا کرتے ہیں، جس پر یہ درج ہوتا ہے کہ ’آپ نے لاکھوں ڈالر خرچ کیے ہیں۔‘ یہ سب صرف دکھاوے کے لیے ہے! اگر یہ فن نہیں ہے تو مجھے نہیں معلوم ہے کہ یہ کیا ہے۔
3. کرپٹوکرنسی غیرمحفوظ حصہ لوگ ہیں:میرے شو میں چیلنجز میں سے ایک ’کرپٹو والیٹ‘ کو توڑنا بھی شامل تھا، جسے عام لوگ ایک بٹوے کے طور پر سمجھ سکتے ہیں جہاں آپ اپنی کرپٹو کرنسی رکھتے ہیں۔ یہ بٹوے عام طور پر بہت زیادہ پاس ورڈ سے محفوظ ہوتے ہیں۔یہاں تک کہ کچھ لوگ اپنے پاس ورڈ بھول گئے ہیں۔ اب انھیں اپنے ہی بٹوے تک رسائی نہیں مل رہی ہے، جس کے نتیجے میں وہ اپنے کئی ملین ڈالرز سے محروم ہوگئے ہیں۔ایک کرپٹو والیٹ کا ہونا آپ کی جیب میں ڈیجیٹل ’فورٹ ناکس‘ رکھنے جیسا ہو سکتا ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ یہ فورٹ ناکس صوفے کے پیچھے غائب ہو سکتا ہے۔میں نے کیا سبق سیکھا؟ کریپٹو کرنسی کا مالک ہونا ایسا ہی ہے جیسے آپ اپنے پیسوں کو اپنے گدے کے نیچے رکھیں۔ اور پھر آپ اپنے آپ سے پوچھیں کہ یہ گدا کتنا محفوظ ہے؟ اور گدے پر سونے والا شخص کتنا محفوظ ہے؟ میں ذاتی طور پر ایک بچے کی طرح سوتا ہوں، براہ کرم مجھے لوٹ نہ لینا۔
4. ایک جرم، جرم ہی رہتا ہے چاہے آپ ہنسنے کے لیے کریں:اپنے شو کے اختتام تک، میں پیداوار کے ذرائع پر قبضہ کرنے کے لیے بے چین تھا لہٰذا میں نے اپنی کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ اگر ایسا کچھ تھا تو یہ بہت آسان تھا۔ میری چیٹ روم میں تقریباً 20 منٹ تک ایک شخص سے ملاقات ہوئی، جسے پھر میں نے ناک آؤٹ کر دیا۔ جب بات کرپٹو کرنسی کی ہو تو پھر کوئی بھی اپنی رقم خود پرنٹ کر سکتا ہے۔ یہ ٹھیک ہے۔ صرف ایک دو کلک سے اسے حقیقت میں بدلا جا سکتا ہے!کرپٹو کرنسی اور ہارڈ منی کے درمیان ایک اہم فرق یہ ہے کہ کرپٹو میں متعدد افادیتیں، یا اضافی فوائد بھی ہوسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر یہ کسی ایونٹ کے ٹکٹ یا کسی کمپنی میں حصہ داری کی نمائندگی کر سکتا ہے۔تصور کریں کہ کیا آپ کے بٹوے میں پانچ پاؤنڈ کا ایک نوٹ جو آپ کو ایک نائٹ کلب میں لے گیا ہے۔ ٹھیک ہے، یہ ایسا کرتا ہے، لیکن کیسا ہو اگر وہ نائٹ کلب انٹرنیٹ پر ہوتا؟ مجھ پر یقین رکھیں، یہ بہت دل کو لبھانے والا ہے۔پریشان کن طور پر، اپنی کرپٹو کرنسی واپس فروخت کرتے ہوئے میں نے اس کی افادیت کے بارے میں بہت سے جھوٹ بولے اور ایک وکیل نے مجھے مشورہ دیا کہ میں نے دھوکہ دہی کی ہے، اس لیے مجھے روکنے پر مجبور کیا گیا۔ آپ کچھ جیت جاتے ہیں، کچھ ہارتے ہیں۔
5. تمام پیسہ جعلی ہے:اگر آپ اب بھی کرپٹو کی دلچسپ دنیا کو سمجھنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں تو شاید آپ کو سکون کرنے کی ضرورت ہے۔ یاد رکھیں، تمام رقم بنی بنائی ہے، چٹانوں سے لے کر کاغذ تک، سونے تک، ڈیجیٹل بِٹس تک، پیسے کی قیمت صرف اس صورت میں ہوتی ہے جب آپ کو یقین ہو کہ وہ قیمتی ہے۔میرے خیال میں بینک آف انگلینڈ کے گورنر ہر رات سونے سے پہلے، پیسے کی ریل پیل کے لیے ایک معمولی سی دعا ضرور کرتے ہوں گے۔ان کے مطابق ’میں کرپٹوکرنسی کے لیے بھی ایسا ہی کرتا ہوں۔‘ اسی طرح باقی سب ایسا ہی کرتے ہیں۔ اور آج رات، آپ بھی ایسا کر سکتے ہیں۔کرپٹو کی قدر کا انحصار، عام پیسوں کی طرح، بیوقوف لوگوں پر ہوتا ہے جو بے تکی چیزوں پر یقین رکھتے ہیں۔ آپ اچھے مقاصد کے لیے ہر ایک دن کاغذ کے ٹکڑوں کی تجارت کرتے ہیں تاکہ کھانے پینے اور بس پر سواری کرنے یا دیگر ضروریات زندگی پوری کر سکیں۔یہ سب بکواس ہے! دنیا جھوٹ ہے! یہ سمجھنا کتنا مشکل ہے؟

 

Related Articles