بولینڈ میلبورن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلیائی ٹیم میں شامل

میلبورن، دسمبر۔دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز اسکاٹ بولینڈ کو میلبورن میں 26 دسمبر سے شروع ہونے والی ایشز سیریز کے تیسرے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے لیے آسٹریلیائی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے منگل کے روز ایک ریلیز میں کہا، بولنڈ ایڈیلیڈ میں ٹیم کے ساتھ ٹریننگ لے رہے ہیں اور اسکواڈ میں شامل ہو گئے ہیں جبکہ میڈیکل ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں جیت کے بعد تیزگیندبازی گروپ کا جائزہ لے رہی ہے۔32 سالہ بولینڈ نے آسٹریلیا کے لیے 14 ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں لیکن ابھی تک ان کا ٹیسٹ ڈیبیو نہیں کیا ہے۔19-2018 میں مارش شیفیلڈ شیلڈ پلیئر آف دی ایئر رہے بولینڈ نیو ساوتھ ویلس کے خلاف دو میچوں میں 10 کی اوسط سے 15 وکٹیں لے کر وکٹوریہ کے لئے شاندار فارم میں رہے تھے۔ انہوں نے ایڈیلیڈ میں ٹیم میں شامل ہونے سے قبل ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے تیزگیندبازمائیکل نیسر کے ساتھ برسبین میں انگلینڈ لائنز کے خلاف بھی کھیلا تھا۔ خیال رہے کہ ہیزل ووڈ ایڈیلیڈ میں پنک بال ٹیسٹ سے قبل برسبین میں ہونے والی انجری سے صحت یاب نہیں ہوسکے تھے جس کی وجہ سے وہ میچ سے باہر ہو گئے تھے جب کہ ایڈیلیڈ کے ایک ریسٹورنٹ میں کورونا پازیٹیو شخص کے رابطے میں آنے کے بعد کمنزمقابلے سے باہر ہوگئے تھے۔

Related Articles