بورس جانسن نے اپنی یادداشت لکھنے کے معاہدے پر دستخط کردیئے

لندن،جنوری۔سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے دفتر میں اپنے ہنگامہ خیز وقت کے بارے میں یادداشت لکھنے کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کر دئیے۔ ان کا دور بریگزٹ کو ختم کرنے کے عزم کے ساتھ شروع ہوا اور سکینڈل اور استعفیٰ پر ختم ہوا تھا۔ پبلشر ہارپر کولنز نے پیر کو کہا کہ ابھی تک کتاب کا عنوان طے نہیں کیا گیا۔ یہ کتاب سابق وزیر اعظم کے دور کی بے مثال یادداشت ہوگی۔جونسن جولائی 2019 میں وزیر اعظم بنے، دسمبر میں ایک بڑی انتخابی فتح حاصل کی اور اگلے سال برطانیہ کو یورپی یونین سے باہر کر دیا۔ انہوں نے کووڈ 19 وبائی مرض اور یوکرین میں جنگ کے ابتدائی مہینوں میں برطانیہ کی قیادت کی۔ تاہم وہ اپنی مالیات اور اخلاقیات کے بارے میں سکینڈلز میں الجھ گئے۔ جولائی 2022 میں ان کی کابینہ کے درجنوں ارکان کے احتجاج میں استعفیٰ دینے کے بعد انہیں استعفیٰ دینے پر مجبور کردیا گا۔ ہارپر کولنز پبلشنگ کی طرف سے کتاب کی ریلیز کی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔ معاہدے کی مالی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

Related Articles