بنگلہ دیش کی فوج کے سربراہ تین روزہ دورے پر بھارت پہنچے

نئی دہلی، اپریل۔بنگلہ دیش کی فوج کے سربراہ جنرل ایس ایم شفیع الدین احمد 27 سے 29 اپریل ، 2023 ء تک تین روزہ دورے پر بھارت پہنچے ہیں۔ دورے کے دوران، وہ بھارت کی اعلیٰ فوجی اور سویلین قیادت سے ملاقات کر یں گے ، جہاں وہ بھارت اور بنگلہ دیش کے دفاعی تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔بھارت اور بنگلہ دیش 1971 ءکی جنگ آزادی کے دوران تعاون اور امداد کی تاریخ رہی ہے ۔ دفاعی سطح پر سرگرم تعلقات میں افواج کے سربراہوں کی سطح پر اعلیٰ سطحی تبادلے ، تینوں افواج کے دفاعی سیکرٹریوں کے ذریعے سالانہ دفاعی مذاکرات کا افتتاح اور مخصوص سروس کے درمیان عملے کی بات چیت شامل ہے ۔ اس کے علاوہ ، بنگلہ دیش کے مکتی جودھاؤں اور بھارت کے جنگ کے مجاہدوں کے درمیان دوروں کا تبادلہ ہر سال دسمبر میں ہوتا ہے ، جو ڈھاکہ اور کولکاتہ میں یومِ فتح کے موقع پر منعقد ہوتا ہے۔ جنرل ایس ایم شفیع الدین احمد نے 26 اپریل ، 2023 ءکی شام چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان سے ملاقات کی۔بنگلہ دیش کی فوج کے سربراہ نے اپنے دورے کا آغاز قومی جنگی یادگار پر گلدائرہ نذر کرکے بھارتی مسلح افواج کے شہید ہونے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔ دورے پر آئے ہوئے جنرل کو ساؤتھ بلاک لان میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، جس کے بعد انہوں نے بھارتی فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے سے ملاقات کی۔ فوج کے سربراہوں نے دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے حصے کے طور پر باہمی تعاون، تربیت، انسداد ِ دہشت گردی تعاون اور مجموعی دوطرفہ تعاون کو بڑھانے اور مضبوط بنانے سے متعلق مختلف امور پر تبادل خیال جنرل ایس ایم شفیع الدین احمد نے بعد ازاں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار ، فضائیہ کے نائب سربراہ ایئر مارشل اے پی سنگھ ، وزارتِ دفاع کے سیکریٹری اور وزارتِ خارجہ کے سیکریٹری سے ملاقات کی۔ انہیں محکمہ دفاعی پیداوار ( ڈی ڈی پی ) اور آرمی ڈیزائن بیورو کے ذریعہ بھارتی دیسی دفاعی سازوسامان کی تیاری کے ماحولیاتی نظام کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں۔ اقوام متحدہ کی قیام امن کارروائیوں اور تربیتی تعاون کے لیے ’عملی انتظامات‘ پر سنٹر فار یونائیٹڈ نیشنز پیس کیپنگ ( سی یو این پی کے ) ، بھارت اور بنگلہ دیش انسٹی ٹیوٹ آف پیس سپورٹ آپریشنز ٹریننگ ( بی آئی پی ایس او ٹی ) پر بنگلہ دیش کے دورے کے دوران دونوں فوجوں کے درمیان دستخط کیے گئیتھے۔دورہ پر آئے ہوئے بنگلہ دیش کی فوج کے سربراہ 29 اپریل ، 2023 ء￿ کو چنئی میں آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا جائزہ لیں گے۔ وہ آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی میوزیم کا دورہ بھی کریں گے اور پاسنگ آؤٹ کورس کے کیڈٹس سے بات چیت کریں گے۔

 

Related Articles