بنگلہ دیش: پدما پل کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

ڈھاکہ، جون۔ہندوستان اور بنگلہ دیش کو ملانے والے پدما پل کو اتوار کی صبح 6 بجے سے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔پہلے ہی دن اس پل کو عبور کرنے کے لیے سینکڑوں گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔پل پر مجموعی طور سے ٹول وصولی کے لئے چودہ بوتھ بنائے گئے ہیں۔اس پل کو عبور کرنے کے لیے ایک موٹر سائیکل کو 100 ٹکا (بنگلہ دیش کی کرنسی) ادا کرنے ہوں گے، جب کہ ایک بس کو 2400 ٹکا اور ایک درمیانے سائز کا ٹرک 2800 ٹکا ادا کرے گا۔پانچ ٹن تک کے چھوٹے ٹرکوں کے لیے 1,600 ٹکے ، پانچ ٹن سے آٹھ ٹن تک کی گاڑیوں کے لیے 2,100 ٹکے ، تین ایکسل والے ٹرکوں کے لیے 5,500 ٹکے اور چار ایکسل والے ٹریلرز کے لیے 6,000 ٹکا جبکہ چار ایکسل سے زیادہ کے لیے 1,500 ٹکا ادا کرنے ہوں گے۔وزیر اعظم شوخ حسینہ نے ہفتہ کی سہ پہر کو ایک رنگا رنگ پروگرام میں منشی گنج میں ماوا کے آخر میں بنائے گئے 6.15 کلومیٹر طویل پدما پل کی نقاب کشائی کی۔اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم حسینہ ٹول ادا کرنے کے بعد اس پل کو عبور کرنے والی پہلی شخصیت بن گئی ہیں۔

Related Articles