بنگلورو میں اسکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی

بنگلورو، جنوری۔کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو کے ایک اسکول کو جمعہ کو مبینہ طور پر ایک ای میل موصول ہوا جس میں اسکول کے احاطے کو اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔پولیس ذرائع کے مطابق راججی نگر کے نیشنل پبلک اسکول نے دھمکی آمیز ای میل ملنے کے بعد فوری طور پر بسویشور نگر پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی۔ جس کے بعد پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی۔انہوں نے کہا کہ معاملے کی تفصیلی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔اسکول انتظامیہ نے طلباء کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ سکول کے احاطے کا معائنہ کر رہا ہے۔

Related Articles