بنگال کی چار نشستوں میں ضمنی انتخابات کے لیے سنٹرل فورسز کی 80کمپنیاں تعینات کی جائیں گی

کلکتہ، اکتوبر۔مغربی بنگال کے دین ہاٹا، گوسابا، کھردہ اور شانتی پور میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے مرکزی فورسیس کی 80کمپنیاں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق سنٹرل فورسزکی 27 کمپنیاں پہلے ہی تعینات کی جا چکی ہیں۔ اب مزید 53 کمپنیوں کی تعینات کی جا رہی ہیں۔ اس میں سی آر پی ایف کے علاوہ بی ایس ایف، ایس ایس بی اور آئی ٹی بی پی کے اہلکار شامل ہیں۔ 30 اکتوبر کو ہونے والے اس ضمنی انتخاب کے نتائج کا اعلان 2 نومبر کو کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس بار بھی پولنگ اسٹیشن کے اندر سکیورٹی کی ذمہ داری مرکزی فورسز کی ہوگی جبکہ باہر امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ داری ریاستی پولیس کو دی جائے گی۔الیکشن کمیشن جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے گوسابا، شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ،ندیا کی شانتی پور اور کوچ بہار کے دین ہاٹا میں ضمنی انتخابات کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتی ہے۔ پولنگ کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں اور تمام پولنگ سٹیشنوں پر مرکزی فورسز کو تعینات کیا جائے گا۔

Related Articles