بنگال اسمبلی کا بجٹ سیشن 7 مارچ بجے دوپہر سے شروع ہوگا۔گورنر نے نوٹی فیکشن جاری کردیا

کلکتہ مارچ۔مغربی بنگال کے گورنر نے آج چیف سیکریٹری ہری کرشن دویدی سے ملاقات کرنے کے بعد واضح کردیا ہے کہ بنگال اسمبلی کا بجٹ سیشن 7نومبر 2بجے دن میں شروع ہوگا۔گورنر جگدیپ دھنکر نے خود ٹوئیٹ کرتے ہوئے اطلاع دیتے بتایا کہ جمعرات کی صبح11بجے چیف سیکریٹری نے راج بھون کر ملاقات کی اور یہ ملاقات ایک گھنٹے تک چلی ۔گورنر نے بتایا کہ سیشن 7 مارچ کو دوپہر 2 بجے سے شروع ہوگا۔ گورنر نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام زیر التوا مسائل 15 دنوں میں حل کر لیے جائیں گے۔گورنر نے اسمبلی اجلاس کے لئے نوٹی فیکشن جاری کردیا ہے۔دریں اثنا، کچھ دن پہلے ایک ٹویٹ میں گورنر جگدیپ دھنکھر نے ذکر کیا تھا کہ اسمبلی کا اجلاس رات 2بجے بلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس واقعہ کو تاریخی اور بے مثال قرار دیاتھا۔ گورنر نے دعویٰ کیا تھاکہ یہ فیصلہ کابینہ نے لیا ہے۔اس کے علاوہ گورنر نے حکومت سے جواب بھی طلب کیا تھا کہ رات دو بجے اسمبلی اجلاس کیوں بلایا جارہا ہےخیال رہے کہ ریاستی سیکریٹریٹ نوبنو کی جانب سے گورنر کے نام جو خط لکھا گیا تھا اس میں 7مارچ 2پی ایم لکھا تھا مگر ایک جگہ اے ایم لکھا ہوا تھا ۔گورنر نے اس کو ہی بنیاد بناکر اسمبلی اجلاس 7مارچ رات دوبجے بلانے کی منظوری دیدی ۔

Related Articles