گورنر تلنگانہ، تمل ناڈو میں ایک پروگرام کے دوران اچانک گرپڑیں، ویڈیووائرل

حیدرآباد۔فروری۔گورنر تلنگانہ ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن، تمل ناڈو میں ہائبرڈ راکٹ لانچ پروگرام کے دوران چلتے ہوئے اچانک گرپڑیں۔یہ واقعہ کل پیش آیا تاہم اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر آج وائرل ہوگیا۔اس واقعہ کے ساتھ ہی ان کے سیکوریٹی اہلکار چوکس ہوگئے جنہوں نے گورنر کو نیچے سے اٹھنے میں مدد کی۔اس واقعہ میں انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچاجس پر تمام نے راحت کی سانس لی۔اس واقعہ پر گورنر نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ ان کے گرنے کا واقعہ ٹی وی نیوز بنے گا۔تلنگانہ کی گورنر کے ساتھ ساتھ پوڈیچری کی ایل جی کی زائد ذمہ داری رکھنے والی تمیلی سائی، تمل ناڈو کے مہابلی پورم کے قریب پٹی پولم گاوں میں ہوئی اس تقریب میں شریک ہوئی تھیں۔انہوں نے اس پروگرام کا افتتاح کیا اور اس واقعہ سے پہلے خطاب بھی کیا۔جب وہ کارپٹ علاقہ سے گذرتے ہوئے اپنی کار کی سمت جارہی تھی تو اچانک انہوں نے اپنا توازن کھودیا اور گرپڑیں۔

Related Articles