بمبئی اسٹاک ایکسچینج میں آئی این وی آئی ٹی این سی ڈیز کی فہرست سازی تاریخی ہے :گڈکری

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نےممبئی میں بی ایس ای شیئر مارکٹ میں این ایچ آئی این وی آئی ٹی ڈیبینچرز کی فہرست کو رسمی طور پر نشان زد کیا۔ یہ ڈیبینچرز ناقابل تبدیلی ہے یعنی انہیں شیئر میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا ہے۔ بی ایس ای میں 9.15 بجے ایک تقریب میں انہوں نے گھنٹی بجاکر شیئربازار میں خریدوفروخت کا آغاز کیا۔ سکریٹری ایم او آر ٹی ایچ اور چیئرمین، این ایچ اے آئی محترمہ الکا اپادھیائے اس موقع پر دیگر معززین کے ساتھ موجود تھیں۔ مسٹر گڈکری نے تمام ادارہ جاتی اور خوردہ سرمایہ کاروں کا ان کے زبردست ردعمل اور این ایچ اے آئی کی ساکھ پر بھروسہ کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔ مسٹرگڈکری نے کہا کہ بمبئی اسٹاک ایکسچینج میں آئی این وی آئی ٹی این سی ڈیز کی فہرست سازی تاریخی ہے کیونکہ یہ بنیادی ڈھانچے کی فنڈنگ میں لوگوں کی شرکت (جن-بھاگیداری) کی نئی صبح کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے این سی ڈیز کا 25فیصد خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ کر رکھا ہے۔ آئی این وی آئی ٹی کے راؤنڈ 2 کو اپنے آغاز کے صرف 7 گھنٹوں میں تقریباً 7 بار اوور سبسکرائب کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب سے زیادہ معتبریت کے ساتھ 8.05فیصد سالانہ کی موثر پیداوار پیش کرتا ہے۔ وزیرموصوف نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ہم آخر کار خردہ سرمایہ کاروں (ریٹائرڈ شہری، تنخواہ دار افراد، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری مالکان) کو قوم کی تعمیر کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع فراہم کر سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کی کم از کم حد صرف 10,000 روپے ہے۔ مسٹرگڈکری نے کہا کہ سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں منافع کی داخلی شرح بہت اچھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26 گرین فیلڈ ایکسپریس ویز اور کئی دوسرے منصوبے تیاری کے مرحلے میں ہیں جو سرمایہ کاری کے مزید مواقع فراہم کریں گے۔ انہوں نے سرمایہ کاروں سے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لیے اپنی حمایت جاری رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبے اقتصادی طور پر قابل عمل ہیں اور ان سے اچھا منافع ملے گا۔

Related Articles