بلندشہر:کہرے کی وجہ سے کئی گاڑیاں ٹکرائیں،ایک کی موت،18زخمی

بلندشہر:دسمبر۔ اترپردیش کے ضلع بلندشہر کے کھرجا علاقے میں منگل کی صبح گھنے کہرے کی وجہ سے ایک درجن سے زیادہ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں ایک منی ٹرک ڈرائیور کی موت ہوگئی جبکہ 18سےز یادہ افراد زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ آج صبح تقریبا چھ بجے گھنے کہرے کی درمیان علی گڑھ سے کھرجا آرہی ایک منی ٹرک کا ٹائر دشہرہ فلائی اوور کے نزدیک تیز آواس کے ساتھ پھٹ گیا اور ڈ ی سی ایم ٹرک بے قابوہوکر سڑک پر پلٹ گئی۔ منی ٹرک کے پیچھے سے آرہی روڈویز کی ایک بس، ایک کنٹینر ٹرک سمیت تقریبا دس چھوٹی گاڑیاں آپس میں ٹکراتی چلی گئیں۔ اس حادثے میں کینٹینر ڈرائیور سچن کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 18سےزیادہ افراد زخمی ہوگئے۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بجرنگ بلی چورسیا نے سڑک حادثے میں زخمی کینٹر ڈرائیور سچن(40) کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دےد یا۔ حادثے میں شدید طور سے زخمی ایک شخص کو علی گڑ، ایک کو بابو بنارسی داس سرکاری اسپتا میں داخل کرایا گیا ہے۔ایس پی نے بتایا کہ سڑک حادثے کے بعد سبھی تباہ گاڑیوں کو جے سی بی مشین کی مدد سے سڑک سے ہٹا دیا گیا تاکہ آمدورفت میں کوئی روکاوٹ پیدا نہ ہو۔

Related Articles