بلندشہر:سڑک حادثے میں 3کی موت،8زخمی

بلند شہر:جولائی۔ اترپردیش کے ضلع بلند شہر کے کھجرا علاقے میں پیر کو ایک پک اپ ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 3خواتین کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 8زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پیر کی صبح پک اپ کھجرا میں ہندوستان پوٹر پر مال اتار کر بلند شہر واپس لوٹ رہی تھی ۔ واپس لوٹتے وقت ہندوستان پوٹر میں کام کرنے والی کچھ خاتون ملازمین اس میں سوار ہوگئیں۔پولیس نے بتایا کہ پک اپ نیشنل ہائی وے پر پہنچی تو ڈرائیور نے گاڑی سے اپنا قابو کھ دیا اور پک اپ سڑک کنارے کھڑے ایک ٹینکر سے ٹکرا گئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور ضلع انتظامیہ کے سینئر افسران نے موقع پر پہنچ کر راحت رسانی کا کام شروع کیا۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(دیہات) بجرنگ بلی چورسیانے بتایا کہ اس حادثے میں زخمی 9افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں 3خواتین زخموں کی تاب نہ لاسکیں اور دم توڑ دیا۔زخمیوں میں ڈرائیور، کنڈکٹر بھی شامل ہیں۔ کچھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔پولیس نے بتایا کہ مہلوکین کی شناخت راجوتی(40)،متھلیش(45) اور راما(50) کے طور پر ہوئی ہے۔وہیں اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور گورنر آنندی بین پٹیل نے اس حادثے پر اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ سے غمگساری کی ہے۔وزیر اعلی نے افسران کو زخمیوں کی ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Related Articles