بلغاریہ میں ٹرک سے 18 افغان تارکین وطن کی لاشیں برآمد
صوفیا،فروری۔ یورپی ملک بلغاریہ کے دارالحکومت میں ٹرک سے بچے سمیت 18افغان تارکین وطن کی لاشیں برآمد ہوئیں، جس کے بعد 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لیے لیا گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرک میں 6 بچوں سمیت 34 افراد کو چھپایا گیا تھا۔ ہلاک ہونے والوں کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔ 34 میں سے زندہ بچ جانے والے 16 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست 4 افراد میں سے ایک پہلے بھی سزا بھگت چکا ہے۔