بغیر کسی دباؤ کے کھیل رہا ہوں: بیرسٹو

لیڈز، جون ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں دھماکہ خیز سنچری بنانے والے جونی بیئرسٹو نے اپنی شاندار فارم کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دماغ پر کوئی بوجھ لیے بغیر اپنا فطری کھیل کھیل رہے ہیں۔ تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے 329 رنز کے بعد انگلینڈ کی ٹیم 55 رنز پر چھ وکٹیں گنوا چکی تھی اور میچ پر کیویز کا غلبہ تھا لیکن بیئرسٹو نے ڈیبیو کرنے والے جیمی اوورٹن کے ساتھ ناقابل شکست 209 رنز کی شراکت سے ٹیم کو نہ صرف دباؤ میں ڈال دیا بلکہ دھماکے دار بیٹنگ کرتے ہوئے انہوں نے کیوی بولرز کے حوصلے بھی توڑ دیے۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک بیرسٹو نے 126 گیندوں میں 21 چوکوں کی مدد سے 130 رنز بنائے ہیں۔ ان کے ساتھی اوورٹن نے بھی 106 گیندوں میں 89 رنز بنائے اور انگلینڈ کا اسکور 264/6 تک پہنچا دیا۔ بیئرسٹو نے دن کے کھیل کے اختتام کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ میرے پاس ہمیشہ اس طرح کھیلنے کی صلاحیت رہی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ میری شخصیت ہے جو اب ابھر رہی ہے۔ میں اب کریز پر زیادہ آرام دہ محسوس کر رہا ہوں، مجھ پر زیادہ دباؤ نہیں ہے۔

Related Articles