بری ہونے کے بعد اداکار سورج پنچولی نے اپنے تاثرات کا اظہار کردیا

ممبئی،اپریل۔10 سال پرانے کیس میں آج باعزت بری ہونے والے بالی ووڈ اداکار سورج پنچولی نے اپنے تاثرات کا اظہار کردیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بے گناہ ثابت ہونے والے اداکار سورج پنچولی نے اسٹوری شیئر کی۔انہوں نے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’سچ کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے‘، اس کے ساتھ ہی انہوں نے خدا سب سے بڑا ہے کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔خیال رہے کہ آج سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت نے آنجہانی اداکارہ جیا خان خودکشی کیس کا حتمی فیصلہ سناتے ہوئے سورج پنچولی کو بیگناہ قرار دیتے ہوئے بری کردیا۔اداکارہ جیا خان 3 جون 2013 کو اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں تھی، انہوں نے خودکشی کی تھی۔اداکارہ کی لاش کے پاس سے ملنے والے 6 صفحات پر مشتمل سوسائڈ نوٹ کی بنیاد پر داکار سورج پیچولی کو اداکارہ جیا خان کو خود کشی پر اْکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعدازاں اداکار سورج پیچولی نے ضمانت حاصل کرلی تھی۔

Related Articles