برین ٹیومر نے 33 سالہ گلوکار کی جان لے لی

لندن،اپریل۔ برطانیہ کے مقبول ترین گلوکار ٹام پارکر دماغی کینسر کی تشخیص کے بعد 33 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار نے اکتوبر 2020 میں مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ ناقابلِ علاج ٹیومر میں مبتلا ہیں۔ٹام پارکر 2018 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جس سے ان کے دو بچے ہیں، ایک بیٹی اوریلیا روز اور ایک بیٹا بودھی۔میوزک بینڈ ’دی وانٹڈ‘ نے گلوکار اور رکن کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میکس، جے، شیوا، ناتھن اور بینڈ کے مداح پارکر کی المناک موت پر افسردہ ہیں۔ پیغام میں کہا گیا کہ ٹام کیلسی کے لیے ایک حیرت انگیز شوہر اور اوریلیا اور بودھی کے حیرت انگیز والد تھے۔کہا گیا کہ ٹام پارکر کی موت کے صدمے کو برداشت کرنا ایک مشکل کام ہے۔ بینڈ دی وانٹڈ 2009 میں پارکر، میکس جارج، سیوا کنیشورن، ناتھن سائکس اور جے میک گینس نے بنایا اور مشہور گانے اس بینڈ کے کریڈٹ پر ہیں۔بینڈ کے رکن سیوا کنیشورن نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ٹام مجھے امید ہے کہ آپ دنیا سے دور ایک بہتر مقام پر ہوں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں شکرگزار ہوں کہ مجھے دنیا میں آپ جیسے شخص کا ساتھ ملا۔

 

Related Articles