برہنہ فوٹو شوٹ کیس: رنویر سنگھ کو کلین چِٹ مل سکے گی؟

ممبئی؍ستمبر۔بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کو برہنہ فوٹو شوٹ کیس میں کلین چِٹ ملنے کا امکان ہے۔اداکار نے برہنہ فوٹو شوٹ کی بنیاد پر دائر کیے گئے مقدمے میں پولیس کو بیان جمع کروایا ہے۔رنویر سنگھ کا اس حوالے سے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ ان کے فوٹو شوٹ کی ایک تصویر کے ساتھ جعلسازی کی گئی ہے۔اْنہوں نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا ہے کہ ان کی ایک تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے، ورنہ ان کے اصل فوٹ شوٹ میں کسی بھی تصویر میں ان کے جسم کا کوئی بھی پرائیویٹ پارٹ ظاہر نہیں کیا گیا۔رنویر سنگھ کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد پولیس نے اداکار کی تصاویر کو فارنزک لیبارٹری میں تحقیقات کے لیے بھجوادیا ہے اور اگر اداکار کا دعویٰ درست ثابت ہوا تو انہیں کلین چِٹ مل سکتی ہے۔اس حوالے سیجاری کردہ بیان میں پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کے مدعی کی تصویر ان تصاویر سے الگ ہے، جو رنویر سنگھ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپلوڈ کی تھیں۔

 

Related Articles