برونو کی شاندار کارکردگی سے پرتگال نے یوروگوئے کو شکست دے کر پرکوارٹرفائنل میں جگہ بنائی

دوحہ، نومبر۔فیفا عالمی کپ میں 2022 میں پرتگال کی شاندار فارم جاری ہے اور لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ایچ کے مقابلے میں ٹیم نے جیت کے اصل ہیرو برونوفرنانڈیس کے شاندار دو گولوں کی بدولت یوروگوئے کو 0-2 سے شکست دے کر آخری 16 (پری کوارٹرفائنل) میں جگہ بنالی ہے۔پرتگال کی جیت کے اصل ہیروبرونوفرنانڈیس تھے۔ تاہم اس میچ میں پرتگالی کپتان کرسٹیانو رونالڈو کا جادو نہیں چل سکا اور وہ کوئی گول نہ کر سکے۔پرتگال نے یوروگوئے سے 2018 کی شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔ اس میچ میں پرتگال کے لیے دونوں گول برونوفرنانڈیس نے کیے تھے۔ اگرچہ وہ یوروگوئے گول کیپر کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے اپنی ہیٹ ٹرک سے محروم رہے لیکن انہوں نے اپنی ٹیم کو اگلے راؤنڈ تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال کی یہ دو میچوں میں دوسری جیت ہے جس کے ساتھ وہ گروپ ایچ میں چھ پوائنٹ کے ساتھ سرفہرست ہے اور گھانا کی ٹیم تین پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ایک ایک پوائنٹ کے ساتھ جنوبی کوریا اور یوروگوئے چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ یوروگوئے کے لئے اگلا مقابلہ کرو یا مرو کا ہوگا اور اسے اگلے راونڈ میں پہنچنے کے لئے کسی بھی طرح گھانا کو ہرانا ہوگا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں 0-0 سے برابر پر رہیں۔ پرتگال کی ٹیم کاایک بھی شاٹ ہدف پر نہیں لگا حالانکہ اس نے اس ہاف کے آخر میں یوروگوئے کے خلاف جارحانہ فٹ بال کھیلی۔ دوسری جانب یوروگوئے کے لئے پہلے ہاف میں اسکور کرنے کا ایک بہترین موقع بنا تھا جب روڈریگو بینٹانکور تین پرتگالی ڈفینڈروں کو چکمہ دیتے ہوئے گول کرنے کے کافی قریب پہنچ گئے تھے لیکن ان کا شاٹ گول کیپر ڈیاگو کوسٹا کو جالگا۔ دوسرے ہاف میں پرتگال نے شاندار واپسی کرتے ہوئے اس ہاف کے شروعاتی دس منٹ کے اندر ہی گول کردیا ۔ ٹیم کے لئے یہ گول برونو فرنانڈیس نے 54 منٹ میں رافیل گریرو کے ایک بہترین کراس پر کیا۔ ایک۔صفر سے پیچھے ہونے کے یوروگوئے کی ٹیم نے واپسی کی کوشش ضروری کی لیکن پرتگال کےڈفینڈروں پر وہ قانو نہ پاسکی بلکہ انجری ٹائم (93 ویں منٹ) میں اس نے ایک اور گول کھا لیا۔ برونو فرنانڈیس نے یہ گول پنالٹی کے ذریعہ کیا تھا۔ جوس جیمنیز کے باکس میں ہینڈبال کرنے کی وجہ سے پرتگال کو یہ پنالٹی ملی تھی۔

Related Articles