بجٹ اجلاس کی بحث بن سکتی ہے ہندوستان کے عالمی اثر کا اہم موقع:مودی
نئی دہلی،جنوری ۔وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کی بات چیت اور مسئلوں پر کھلے من سے کی گئی بحث ہندوستان کے عالمی اثر کا ایک اہم موقع بن سکتی ہے۔پارلیمنٹ میں پیر سے شروع ہوئے بجٹ اجلاس سے پہلے مسٹر مودی نے نامہ نگاروں سے کہا کہ آج کے عالمی حالات میں ہندوستان کے لئے بہت موقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا،’’الیکشن کی وجہ سے اجلاس اور مباحثے متاثر ہوتے ہیں،لیکن میں سبھی معزز ارکان پارلیمنٹ سے دعا کروں گا کہ الیکشن اپنی جگہ پر ہیں ،وہ چلتے رہیں گے۔ یہ بجٹ اجلاس ایک طرح سے پورے سال بھر کا خاکہ کھینچتا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ سبھی ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی پارٹیاں کھلے من سے بہترین تبادلہ خیال کرکے ملک کو ترقی کے راستے پر لے لے جانے میں مدد کریں گے۔‘‘مسٹر مودی نے کہا کہ یہ بجٹ اجلاس ایک طرح سے پورے سال بھر کا خاکہ کھینچتا ہے۔ اس لئے ہم اس اجلاس کو جتنا فائدے مند بنائیں گے،آنے والا سال ہمیں اقتصادی بلندیوں پر لے جانے میں معاون بنے گا۔‘‘انہوں نے کہا کہ آزاد بحث ہو،صاف ستھری بحث ہو،انسانی جذبات سے بھرپور بحث ہونی چاہئے،اچھے مقصد سے بحث ہو،یہی امید ہے۔وزیراعظم نے کہا،’’ دنیا میں ہندوستان کی اقتصادی ترقی،ہندوستان کی تلاش کی گئی اور کورونا بچاؤ کی ویکسین اور ٹیکہ کاری کی مہم پوری دنیا میں لوگوں کے درمیان ایک یقین پیدا کررہی ہے۔‘‘