باندہ:سڑک حادثے میں 5کی موت،6زخمی

باندہ:فروری۔ اترپردیش کے ضلع باندہ کے تندواری علاقے میں جمعرات کو ایک سڑک حادثے میں کار سوار پانچ افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر چھ افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابھینند نے بتایا کہ آج علی الصبح یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پیلانی تھانہ علاقے کے نوائچ گاؤں باشندہ چترکوٹ ضلع کے راجاپور قصبے میں منعقد شادی تقریب سے واپس اپنے گاؤں لوٹے رہے تھے کہ تندواری پپریندا شاہراہ میں واقع مرگہنی گاؤں کے نزدیک بولیرو اور اسکارپیو اوورٹیک کے چکر میں بےقابو ہوکر ایک درخت سے ٹکرا گئے۔ اس حادثے میں کار سوار پانچ افراد کی موقع پرموت ہوگئی جبکہ دیگر چھ افراد زخمی ہوگئے۔مہلوکین کی شناخت پیلانی تھانہ علاقہ باشندہ نوائچ گاؤں باشندہ کلدیپ سنگھ(26)، ابھینو سنگھ(21)،کلو عرف پربھات(26)،اتل کچھوا(30)،کلو عرف پربھات(25) کے طور پر کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لئے ضلع اسپتال بھیجا گا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

Related Articles