بالی وڈ فلم ’تارے زمین پر‘ کی اداکارہ جان کی بازی ہار گئیں

ممبئی،فروری۔ بالی وڈ کی مشہور شخصیت گرو دت کی بہن للیتا لجمی 90 برس کی عمر میں جان کی بازی ہار گئیں۔للیتا لجمی ایک مشہور و معروف مصورہ تھیں اور عامر خان کی مشہور فلم ’تارے زمین پر‘ میں انہوں نے کومیو اداکاری کی تھی۔جہانگیر نکولسن آرٹ فاؤنڈیشن نے سوشل میڈیا پر للیتا لجمی کی موت کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔للیتا لجمی کا مصورانہ کام ذاتی زندگی اور مشاہدات پر مبنی ہے جبکہ ان کا ابتدائی کام مرد اور عورت کے درمیان چھپی ہوئی پریشانیوں کے گرد گھومتا ہے۔

Related Articles