بابیل نے والد عرفان خان کے ساتھ بچپن کی یاد تازہ کردی

ممبئی،جنوری۔بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار عرفان خان کے بیٹے بابیل خان نے نئے سال کے آغاز پر اپنے مرحوم والد کی یاد آگئی۔بابیل خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے والدین کے ہمراہ بچپن کی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔اْنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’آپ سب کو نیا سال مبارک ہو، تین دن کے بعد بابا کی سالگرہ ہے‘۔اْنہوں نے اپنے والد سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ’آئیے اپنے آپ کو سنواریں، آئیے غور کریں اور خود کو پہچانیں، آئیے ہم ان خالی جگہوں کو سمجھیں جنہوں نے آپ کے اور میرے درمیان یہ دیواریں کھڑی کیں‘۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ مجھے خود سے محبت کرنے کی اجازت دیں اور ہمیں متحد کرنے دیں۔بابیل خان نے والد کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ’آئیے اس سال اکٹھے ہوں اور ایک بڑی فیملی بنائیں‘۔خیال رہے کہ 29 اپریل 2020ء کو ورسٹائل اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں کولون انفیکشن کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ عرفان خان کے لواحقین میں اہلیہ اور دو بیٹے ایان اور بابیل شامل ہیں۔

Related Articles