بابل سپریہ کے حلف برداری کی فائل کو گورنر نے واپس بھیج دیا

کلکتہ،اپریل ۔ بالی گنج حلقہ سے نو منتخب ترنمول کانگریس کے امیدوار بابل سپریا اب اسپیکر اور گورنر کے درمیان تنازع کی وجہ بن گئے ہیں۔گورنر نے بابل کی حلف برداری کی فائل اسمبلی کو بھیج دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فائل پر اسی وقت ہی دستخط کریں گے جب وہ اسمبلی سے متعلق تمام معلومات کا جواب دیں گے۔راج بھون سے قانون ساز اسمبلی میں فائلوں کی واپسی اس بار کوئی نئی بات نہیں ہے۔ تاہم، بابل کے حلف کی فائل کی واپسی ایک مختلف معنی رکھتی ہے۔ کیونکہ گورنرایک وقت میں بابل سپریہ کو بچانے کے لیے جادوپور یونیورسٹی پہنچ گئے تھے۔ تاہم اس وقت بابل مرکز میں بی جے پی حکومت میں وزیر تھے۔اسمبلی ذرائع کے مطابق بابل نے بالی گنج سیٹ پر ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنا سرٹیفکیٹ اسمبلی اسپیکر کو پیش کیا۔ اس کے بعد اسپیکر نے روایات کے مطابق بابل کا حلف اٹھانے کی اجازت مانگتے ہوئے فائل گورنر کو بھیج دی۔ لیکن جگدیپ دھنکھر نے اس فائل پر دستخط نہیں کیے ہیں۔

Related Articles