ملک میں کورونا کے 13 ہزارسے زیادہ نئے معاملے

نئی دہلی ،نومبر۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے معاملات میں ایک دن پہلے کے مقابلے میں اضافہ درج کیا گیا اور اس دوران 13 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ، حالانکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد نسبتاً زیادہ رہنے سے فعال معاملات میں کمی رہی۔دریں اثناء بدھ کو ملک میں 57 لاکھ 54 ہزار 817 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اوراب تک ایک ارب 10 کروڑ 23 لاکھ 34 ہزار 225 افراد کاویکسینیشن کیاجاچکا ہے۔جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 13091 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کااعدادوشماربڑھ کر 34401670 ہو گیا ہے۔ اس دوران 13878 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، ساتھ ہی اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعدادبڑھ کر 33800925 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز 1127 کم ہو کر 138556 رہ گئےہیں۔اسی عرصے میں 340 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کااعدادوشمار چار لاکھ 612 ہزار 189 ہو گیا ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح 0.40 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.25 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد پر برقرار ہے۔کیرالہ ایکٹیو کیسز میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے، جہاں ایکٹیو کیسز 560 کم ہو کر 71084 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں 7841 مریضوں کی صحت یابی کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4929153 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 259 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 34621 ہو گئی ہے۔مہاراشٹر میں فعال معاملات 899 کم ہو کر 16044 ہو گئے ہیں جبکہ مزید 17 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی تعداد 140447 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 1976کم ہوکر 6463932 رہ گئی ہے۔تمل ناڈو میں ایکٹو کیسز کم ہو کر 10159 ہو گئے ہیں اورمزید 9 مریضوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کااعدادوشمار بڑھ کر36247 ہو گیاہے۔ ریاست میں اب تک 2665178 مریض انفیکشن سے پاک ہوچکے ہیں۔ شمال مشرقی ریاست میزورم میں فعال معاملات میں 157کااضافہ درج کیا گیا جس کے بعد ان کی تعداد 5939 ہو گئی ہے اور کورونا سے پاک ہونے والوں کی کل تعداد 120522 ہو گئی ہے جب اموات کااعدادوشمار456 تک پہنچ گیا ہے۔جنوبی ہندوستان کے کرناٹک میں کورونا کے 72 ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور اب کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 8056 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مزید نو مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38131 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2944669 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں 13 ایکٹیو کیسز کم ہونے کی وجہ سے ان کی تعداد 3220 ہو گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 2051440 ہو گئی ہے جب کہ اس وبا سے مزید تین مریضوں کی موت کے بعد اموات کامجموعی اعدادوشمار بڑھ کر14406 ہو گیا ہے۔تلنگانہ میں فعال معاملات آٹھ کم ہوکر 3746 ہوگئے ہیں جبکہ یہاں مزید ایک مریض کی موت کے بعد اموات کا اعدادوشمار بڑھ کر 3969 ہوگیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 665272 افراد اس وبا سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔قومی دارالحکومت میں 39 ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ہی معاملات کی کل تعداد 388 اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1414751 تک پہنچ گئی ہے، نیزاموات کا اعدادوشمار 25091 پر برقرار ہے۔مغربی بنگال میں کورونا کے فعال معاملات 29 کے اضافے کے ساتھ 7945 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا سے مزید 15 لوگوں کی موت کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 19267 ہو گئی ہے اور اب تک 1573520 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے 10 کیسز کم ہونے کے بعد ان کی تعداد 223 رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 992435 اور ہلاکتوں کی 13587 ہو گئی ہے۔پنجاب میں ایکٹو کیسز 242 ہیں اور انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 585838 ہو گئی ہے۔ یہاں اموات کااعدادوشمار 16567 ہے۔ گجرات میں ایکٹو کیسز چھ بڑھ کر 215 ہو گئے ہیں اور اب تک 816521 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 10090 پربرقرارہے۔ بہار میں اب تک 716446 لوگ کورونا سے نجات حاصل کرچکے ہیں اورجاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9661 پربرقرارہے۔

Related Articles