بابا رام دیو نے سلمان خان پر منشیات استعمال کرنے کا الزام عائد کر دیا

نئی دہلی،اکتوبر۔ بھارت کے معروف یوگی اور خودساختہ ہندو مذہبی گرو بابا رام دیو نے بالی ووڈ سپرسٹار سلمان خان پر منشیات استعمال کرنے کا الزام عائد کر دیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق گزشتہ روز ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بابا رام دیو نے کہا کہ ’’سلمان خان منشیات استعمال کرتا ہے، عامر خان کے بارے میں کون جانتا ہے۔‘‘بابا رام دیو مزید کہتے ہیں کہ ’’ شاہ رخ خان کا بیٹا منشیات کے کیس میں ملوث ہوا اور منشیات استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ بھگوان ہی جانتا ہے کہ اداکارائیں کیا کرتی ہیں۔‘‘بابا رام دیو کے اس متنازعہ بیان پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

Related Articles