بائیڈن نے فی الحال یوکرین کو ایف-16 لڑاکا طیارے فراہم کرنے سے انکار کیا

واشنگٹن، فروری ۔ صدر جو بائیڈن نے فی الحال امریکہ کی طرف سے یوکرین کو ایف-16 لڑاکا طیارے فراہم کرنے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔مسٹر بائیڈن نے جمعہ کو ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو ابھی ایف-16 کی ضرورت نہیں ہے۔امریکی صدر کا یہ بیان کیف کی جانب سے ایف-16 لڑاکا طیاروں کی فراہمی کی درخواست کے بعد سامنے آیا ہے۔ انہوں نے انٹرویو کے دوران یہ بھی کہا کہ امریکہ اس وقت یوکرین کو صرف وہی مواد فراہم کر رہا ہے جن کی اسے مستقبل قریب میں ضرورت ہوسکتی ہے۔

Related Articles