اے پی:تقریب میں شرکت کیلئے جانے کے دوران سڑک حادثہ۔5افراد ہلاک

حیدرآباد،مارچ۔تقریب میں شرکت کے لئے جانے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں آندھراپردیش کے ضلع کرشنا میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے جگیاپیٹ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب حیدرآباد سے بذریعہ کار، مغربی گوداوری ضلع کے جنگاریڈی گوڑم میں ہونے والی تقریب میں شرکت کے لئے جانے کے دوران کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار ہائی وے کے قریب کلورٹ سے ٹکراگئی۔اس حادثہ میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے جن میں گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)کا ایک ملازم بھی شامل ہے۔حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ دو خواتین اور ایک لڑکے کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔مہلوکین کا تعلق حیدرآباد کے چندانگر ہدی کالونی سے ہے۔ حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی موبائل ٹیم اور نیشنل ہائی وے ٹیم وہاں پہنچی جس نے زخمیوں کو علاج کے لئے جگیا پیٹ کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاتاہم علاج کے دوران ایک لڑکے کی موت ہوگئی۔حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی۔پولیس نے صورتحال کا جائزہ لیا اور بتایا کہ تیز رفتاری، حادثہ کا اہم سبب رہی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

Related Articles