ایکسپریس وے بندیل کھنڈ کی سماجی اور اقتصادی ترقی کو نئی پروازدے گا: شاہ

نئی دہلی، جولائی۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کے روز کہا کہ بندیل کھنڈ ایکسپریس وے اتر پردیش کی ترقی کے ساتھ ساتھ بندیل کھنڈ کے لوگوں کی سماجی اور اقتصادی ترقی کو نئی پرواز دے گا۔وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ ہفتہ کو اتر پردیش میں بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کا کیتھری گاؤں میں افتتاح کئے جانے کے بعد، مسٹر شاہ نے ٹویٹ کیا، "بندیل کھنڈ کے لئے آج کا دن خاص ہے۔ مودی جی کے ذریعہ بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کو قوم کے نام وقف کرنے پر نریندرمودی جی اور یوگی آدتیہ ناتھ جی کو مبارکباد اور میں لوگوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ یہ ایکسپریس وے یوپی کی ترقی کے ساتھ بندیل کھنڈ کے لوگوں کی سماجی اور اقتصادی ترقی کو نئی پروازدے گا۔ایک اور ٹویٹ میں، انہوں نے کہا، "سابقہ حکومتوں نے کبھی بھی بندیل کھنڈ کی ترقی کو ترجیح نہیں دی، لیکن مودی جی کی رہنمائی میں، بندیل کھنڈ اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ کین بیتوا ہو یا بندیل کھنڈ ایکسپریس وے، یہ ترقیاتی کام بندیل کھنڈ کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے تئیں مودی جی کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ 296 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے کے افتتاح کے بعد بندیل کھنڈ کے سات اضلاع چترکوٹ سے اٹاوہ تک براہ راست دہلی اور لکھنؤ سے جڑ گئے ہیں۔

Related Articles