ایچ ڈی ایف سی بینک کے سہ ماہی مجموعی خالص منافع میں 22.30 فیصد اضافہ

نئی دہلی، اکتوبر۔ملک کے سب سے بڑے پرائیویٹ سیکٹر بینکنگ سروس فراہم کرنے والے ایچ ڈی ایف سی بینک نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں 11,125.21 کروڑ روپے کا مجموعی خالص منافع حاصل کیا، جو ایک سال پہلے کی مدت میں 9,096.19 کروڑ روپے کے فائدہ سے 22.30 فیصد زیادہ ہے۔ایچ ڈی ایف سی بینک نے ہفتے کے روز ایک ریلیز میں کہا کہ مالی سال 2022-23 کی جولائی-ستمبر سہ ماہی کے لیے اس کا خالص منافع مجموعی طور پر 10,605.78 کروڑ روپے رہا، جو ایک سال پہلے کی سہ ماہی میں 8,834.31 کروڑ روپے سے 20 فیصد زیادہ ہے۔ جولائی تا ستمبر 2021 کی مدت میں 38,754 کروڑ روپے کے مقابلے میں جائزہ کے تحت سہ ماہی میں بینک کی کل آمدنی بڑھ کر 46,182 کروڑ روپے ہوگئی۔ اس مدت کے دوران دفعات اور ہنگامی حالات کو چھوڑ کر بینک کا خرچ 28,790 کروڑ روپے تھا جو ایک سال پہلے 22,947 کروڑ روپے تھا۔اعداد و شمار کے مطابق دوسری سہ ماہی کے اختتام پر بینک کے مجموعی این پی اے (بلاک شدہ قرضے) 1.23 فیصد رہے جو ایک سال پہلے 1.35 فیصد تھے، اور پچھلی سہ ماہی میں 1.28 فیصد تھے۔ اس دوران بینک کے خالص این پی اے کل قرضوں کا 0.33 فیصد تھا۔ایچ ڈی ایف سی بینک کی کل بیلنس شیٹ 30 ستمبر 2022 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 20.8 فیصد بڑھ کر 22,27,893 کروڑ روپے ہوگئی جو ایک سال قبل 18,44,845 تھی۔اس مدت کے دوران بینک میں کل ڈپازٹس 19 فیصد بڑھ کر 16,73,408 کروڑ روپے ہو گئے۔ کرنٹ اینڈ سیونگ اکاؤنٹس میں جمع رقم میں 15.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس میں بچت کھاتوں میں 5,29,745 کروڑ روپے اور کرنٹ اکاؤنٹس میں 2,29,951 کروڑ روپے ہیں۔ سے اے ایس اے کا کل ڈپازٹس کا 45.4فیصد حصہ ہے۔ دوسری طرف بینک میں فکسڈ ڈپازٹ 22.1 فیصد بڑھ کر 9,13,712 کروڑ روپے ہو گئے۔ایچ ڈی ایف سی بینک کی طرف سے دیا گیا قرض دوسری سہ ماہی کے اختتام پر 23.4 فیصد بڑھ کر 14,79,873 کروڑ روپے رہا۔ملک کے 3,226 شہروں/قصبوں میں جولائی تا ستمبر 2022 سہ ماہی کے آخر میں بینک کی 6,499 شاخیں اور اے ٹی ایم اور سی ڈی ایم مشینوں کی تعداد 18,868 تھی۔ ایک سال پہلے بینک 2,929 شہروں اور قصبوں میں 5,686 برانچوں اور 16,642 کیش مشینوں کے ساتھ کام کر رہا تھا۔

Related Articles