این ایل سی انڈیا ہاسپیٹل میں جدید ترین امراض قلب سے متعلق سینٹر کا افتتاح

نئی دہلی، دسمبر۔این ایل سی انڈیا لمیٹڈ کے سی ایم ڈی راکیش کمار نے این ایل سی انڈیا ہوسپیٹل میں جدید ترین کیتھ لیب کے ساتھ ایک نئے بڑے امراض قلب سے متعلق سینٹر کا افتتاح کیا۔تمل ناڈو کڈالور ضلع میں یہ واحد ایسی جدید کیتھ لیب ہے جو این ایل سی انڈیا سپیٹل اور متعلقہ فریقوں کے ذریعے ریفر کیے گئے مریضوں کے لیے دل کی بیماریوں سے متعلق آؤٹ پیشنٹ خدمات(او پی ڈی) اور کسی بھی قسم کی دل کی بیماری کے لیے داخل مریض کو علاج فراہم کرتی ہے اور عوام کے لیے بھی یہ لیب کھلی ہے۔ کورونری انجیوگرام، ایمرجنسی اور اختیاری کورونری پیریفرل انجیو پلاسٹی، پیس میکر امپلانٹیشن جیسی سرجریز اوردیگر طریقہ علاج یہاں انجام دیے جا سکتے ہیں۔مذکورہ مرکز تمام طبی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے سے لیس ہوگا۔ یہ کیتھ لیب 25 بستروں والی کارڈیک سہولت کے ساتھ قائم کی گئی ہے، جس میں تمام ترسہولیات کو بھی شامل کیاگیا ہے۔ ان سہولیات میں (ای آر3، سی سی یو6، 2 ریکوری، 5 وارڈ، 6 سیمی پرائیویٹ اور 3 سنگل روم بیڈ) شامل ہیں۔ یہ سہولت اگلے ماہ تک مکمل طور پر کام کرنے لگے گی۔مسٹر کمار نے مرکزی کنٹرول روم میں نیویلی ٹاؤن شپ علاقہ میں آئی پی پر مبنی نگرانی نظام پروجیکٹ کا بھی افتتاح کیا۔ اس نظام کو نافذ کرنے کا مقصد اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر نیویلی ٹاؤن شپ میں تحفظ اور سیکورٹی کو بہتر بنانا ہے۔ اس منصوبے پر اربوں روپے کی لاگت آئی ہے، جس میں 13.40 کروڑ روپے میں 322 بلٹ کیمروں اور 14 خودکار نمبر پلیٹ کیمرے ہیں جو اہمیت کے حامل حساس مقامات پر نصب کئے گئے ہیں۔

Related Articles