ایشیا کپ میں شائقین کی نظریں خاص طورپر کوہلی ، بابر اور راشد خان پر

نئی دہلی, اگست۔ایشیا کپ 2022 ہفتہ سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے سپر اسٹاروراٹ کوہلی، پاکستان کے کپتان بابر اعظم جیسے تمام کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ اس مقابلے میں ایشیا کا چیمپئن بننے کے لئے آپس میں مقابلہ کریں گے ، جسے اکتوبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ ٹورنامنٹ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ پاکستان کے اعلیٰ گیندبازشاہین آفریدی کے انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد بابر اعظم پر کافی ذمہ داری ہوگی اور شائقین کو کپتان سے جارحانہ بلے بازی کی توقع رہے گی۔27 سالہ بلے باز نے ہالینڈ کے خلاف اپنی آخری سیریز میں دو بڑی نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ اس وقت وہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے رینکنگ میں دنیا کے نمبر ایک بلے باز ہیں۔آخری بار جب پاکستان نے 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان کو 10 یکطرفہ سے شکست دی تھی، بابر نے اس میچ میں ناٹ آوٹ 68 رنز بنائے تھے۔ یہ میچ اسی گراؤنڈ پر کھیلا گیا جہاں یہ دونوں ٹیمیں اتوار کو ایک بار ٹکرانے والی ہیں۔اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی اس میچ کے دوران اپنا 100 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔ انہیں ہندوستان کے حالیہ دورہ ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے دوران آرام دیا گیا تھا۔33 سالہ کرکٹر کو بڑی اننگز کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے اپنی آخری سنچری نومبر 2019 میں بنائی تھی اور اس کے بعد سے وہ اپنے کیریئر کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں۔ری لنکا کے آل راؤنڈر ہسرنگا نے اس سال کے آئی پی ایل 2022 میں آر سی بی کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ وہ سیزن میں کھیلے گئے 16 میچوں میں 26 وکٹیں لے کر ٹاپ گیند بازوں میں سے ایک تھے۔مہیش، جیفری وانڈرسے اور پروین جے وکرما جیسے ساتھی اسپنرز کے ساتھ ہسرنگا متحدہ عرب امارات میں گیندبازی کی قیادت کریں گے ۔25 سالہ کھلاڑی نے انگلینڈ میں کھیلے گئے دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیا کیونکہ سری لنکا کی ٹیم ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے انہیں تازہ دم دیکھنا چاہتی تھی، جو لوئر مڈل آرڈر میں کچھ رنز بھی جمع کر سکیں۔بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن اکثر میدان کے اندر اور باہر تنازعات میں پھنسے رہتے ہیں۔ لیکن آج بھی وہ اپنی ٹیم کے لیے مسلسل شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ اسٹار آل راؤنڈر کو حال ہی میں بنگلہ دیش کی دوبارہ کپتانی سونپی گئی ہے۔ٹیم نے اپنے آخری 15 ٹی20 میچوں میں سے صرف دو جیتے ہیں۔ 35 سالہ کرکٹر اپنا 100 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ منگل کو افغانستان کے خلاف کھیلیں گے۔اسٹار اسپنر راشد خان ایشیا کپ 2022 میں افغانستان کا سب سے بڑا ہتھیار ثابت ہوں گے۔ انہوں نے 66 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں مجموعی طور پر 112 وکٹیں حاصل کی ہیں اور یہ اعداد و شمار شاندار ہیں۔23 سالہ کھلاڑی (راشد خان) کی دنیا بھر کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں بہت زیادہ مانگ ہے۔ وہ آئی پی ایل اور دی ہنڈریڈ میں نچلے آرڈر پر وکٹیں لینے اور بیٹنگ کرنے کی صلاحیت کے لیے مشہور ہیں۔راشد ٹیم کے کپتان محمد نبی، مجیب الرحمان اور نور احمد کے ساتھ اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

 

Related Articles