ایشوریا رائے کے حاملہ ہونے پر مداحوں کی قیاس آرائیاں
ممبئی ،جولائی۔ایشوریا رائے بولی وڈ کی ایک خوبصورت اداکارہ ہیں، جنہیں حال ہی میں ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔ اس موقع پر ایشوریا کے ساتھ ابھیشیک بچن اور ان کی بیٹی آرادھیا بھی تھیں۔تینوں نیویارک سے چھٹیاں گزارنے کے بعد ممبئی واپس آئے تھے۔ تاہم اب ایئرپورٹ سے ایشوریہ، ابھیشیک اور آرادھیا کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں اداکارہ کا لْک دیکھ کر مداح حیران ہیں اور سب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشوریا حاملہ ہیں۔دراصل، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایشوریہ سیاہ لباس میں ہیں۔ اداکارہ نے لمبا لباس پہنا ہوا ہے جو کافی ڈھیلا ہے اور چہرے پر ماسک لگا ہوا ہے۔ اس دوران ایشوریہ نے ہمیشہ کی طرح اپنی بیٹی آرادھیا کا ہاتھ پکڑ رکھا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس ویڈیو میں ایشوریہ اپنے ہاتھ سے پیٹ چھپاتی نظر آرہی ہیں۔ ایسے میں اب مداح قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ کیا ایشوریہ حاملہ ہیں؟سوشل میڈیا صارفین ایشوریہ کی اس ویڈیو پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ کیا وہ حاملہ ہے اس لیے خود کو ڈھانپ رہی ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ پریگنینسی کو اتنا کیوں چھپانا؟ تیسرے صارف نے یہ بھی لکھا ہے کہ کیا وہ حاملہ ہے؟۔