ایس پی۔ بی ایس پی کی ہمدردیاں مجرمین کے ساتھ:یوگی
جونپور:مارچ۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) اور کانگریس کی ہمدردیاں کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کے بجائے دہشت گردوں اور پیشہ ور مافیاؤں کے ساتھ ہیں۔ٹی ڈی کالج میدان میں وزیر اعظم نریندر مودی سے پہلے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ عطر اور امرتی کے لئے جونپور مشہور ہے۔ ملک میں عطر اور امرتی کی خوشبو پہنچے۔اس لئے اسے ملک میں نئی شناخت دینے کا کام کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کا پارلیمانی حلقے کے پڑوس میں ہونے کی وجہ سے جونپو رترقی سے کیسے محروم رہ سکتا ہے۔ کورونا کے دوران 1.50لاکھ سے زیادہ مہاجرجونپور میں آئے۔ ان سبھی مہاجروں کو کام دینے کا کام ڈبل انجن کی حکومت نے کیا۔ انہوں نے روزگار سے لے اناج دلانے کا کام کیا گیا۔ اترپردیش میں مہینے میں دو بار وزیر اعظم کے اچھے کاموں سے ہی لوگ راشن پاتے ہیں۔یوگی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے نظم ونسق کے خلاف اترپردیش کے وزیر آنجہانی اماناتھ سنگھ کو اپنی قربانی دینی پڑی تھی۔ اماناتھ سنگھ اترپردیش کی لاقانونیت اور بدنظمی کی نظر ہوگئے۔وزیر اعلی نے عوام سے پوچھا کہ سال 2017سے پہلے بجلی ملتی تھی۔ بی جے پی حکومت میں 24گھنٹے بجلی ملتی ہے۔ ڈبل انجن کی حکومت نے اترپردیش میں سب کو ویکسین لگانے کا کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی، بی ایس پی۔ کانگریس کی ہمدردیاں کس کے ساتھ ہیں، ان بہی خواہی کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کے ساتھ نہیں وہ دہشت گردوں اور پیشہ ور مجرمین کے پالے میں کھڑی ہیں۔ان لوگوں کی ساری ہمدردیاں بدعنوانوں ک ساتھ ہیں۔ ایسے لوگ جو ترقی میں روکاوٹ ڈالتے تھے یوپی میں ترقی اور بلڈوزر کی کاروائی ایک ساتھ شروع ہوئی ہے۔