گجرات میں بی جے پی کو بے دخل کرنے کا صحیح موقع: کھرگے

نئی دہلی، نومبر۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے منگل کو گجرات کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پر غلط حکمرانی کا الزام لگایا اور کہا کہ حکمراں پارٹی کو بے دخل کرنے کا یہ صحیح وقت ہے۔مسٹر کھرگے نے اپنے ٹویٹ میں کہا، اب تبدیلی کا وقت ہے۔ بی جے پی کے 27 سال کے غلط حکمرانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔ اب گجرات کی تعمیر نو کا وقت آ گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گجرات میں اساتذہ کی 28 ہزار آسامیاں خالی ہیں۔ تقریباً 700 پرائمری اسکول ایک استاد چلا رہے ہیں۔ بی جے پی نے بچوں کا مستقبل خراب کیا ہے۔کانگریس صدر نے امید ظاہر کی کہ ان کی پارٹی ریاست میں برسراقتدار آئے گی۔گجرات میں انتخابات کے پہلے مرحلے میں یکم دسمبر کو 89 اسمبلی حلقوں میں اور دوسرے مرحلے میں 93 سیٹوں پر 5 دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی 08 دسمبر کو ہوگی۔

Related Articles