ایسا گاؤں جہاں بندر کئی ایکڑ زمین کے مالک ہیں
عثمان آباد،اکتوبر۔آج کے دور میں جب لوگوں کے درمیان زمینی تنازعات عام ہیں وہیں ایک ایسا گاؤں بھی ہے جہاں انسانوں کے ساتھ بندر بھی کئی ایکڑ زمین کے مالک ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ضلع عثمان آباد کے گاؤں اْپلا میں بندروں کو 32 ایکڑ زمین ان کے نام پر رجسٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔اْپلا گاؤں کے لوگ بندروں کو کافی عزت دیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جب بھی وہ ان کے گھر کی دہلیز پر آتے ہیں تو وہ انہیں کھانا بھی کھلاتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق گاؤں میں پنچایت کے پاس ملے زمینی ریکارڈ میں واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ 32 ایکڑ زمین گاؤں میں رہنے والے تمام بندروں کے نام ہے۔ اگرچہ دستاویزات میں یہ واضح نہیں ہے کہ بندروں کے لیے یہ انتظام کس نے کیا اور کب کیا گیا۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ماضی میں گاؤں میں جب بھی شادیاں ہوتی تھیں تو سب سے پہلے بندروں کو تحفہ دیا جاتا تھا اور اس کے بعد ہی تقریب شروع ہوتی تھی۔گاؤں میں اب تقریباً 100بندر موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ بندروں کے لیے مختص 32 ایکڑ کی زمین پر محکمہ جنگلات کی جانب سے کاشت کاری کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ریاست گجرات کے ضلع بناسکنٹھا کے گاؤں کْشکل میں آوارہ کتوں کے لیے ایک انوکھا نظام قائم ہیجس کے مطابق تقریباً 12 ایکڑ سے زائد زرعی زمین خاص طور پر آوارہ کتوں کے لیے مختص ہے۔