ایسا محسوس ہوا ہم مرنے والے ہیں، سارہ اور جھانوی کپور

ممبئی،جولائی ۔بالی ووڈ کی نئی جنریشن کی اداکارائیں سارہ علی خان اور جھانوی کپور نے حال ہی میں اپنے کیدرناتھ جانے اور وہاں کے تجربات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کی اونچی اور خطرناک چٹانوں اور منفی درجہ حرارت کے دوران ایسا محسوس ہوا کہ ہم مرنے والے ہیں۔ فلمساز، پروڈیوسر اور اداکار کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن سیون‘ کی دوسری قسط کے دوران سارہ خان اور جھانوی نے اپنے اس دورے کے حوالے سے بتایا کہ وہاں موسم بہت زیادہ سرد تھا اور مائنس سیون درجہ حرارت کی وجہ سے کافی زیادہ گرم کپڑے پہننے کے باوجود جسم میں کپکپاہٹ موجود تھی۔ان کا کہنا تھا کہ پہاڑ پر چڑھنے کے دوران انہیں یوں محسوس ہوا کہ وہ گر جائیں گی، ایسے میں اسپشل فورسز نے انہیں وہاں سے ریسکیو کیا۔ سارہ علی خان کے مطابق انہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ راستہ پیدل چلنے کے لیے نارمل ہوگا اور ہم ایسا کرلیں گے، جھانوی نے بھی اسے سر کرنے کی حامی بھرلی تھی۔لیکن جب ہم اونچائی پر پہنچے تو ایسا لگا کہ ہم اس خطرناک برفانی چٹان سے گر جائیں گے، ایسے میں ایک پرستار نظر آیا لیکن ہماری مدد کے بجائے وہ ہمارے ساتھ سیلفی بنانا چاہتا تھا، جس کے بعد ہمارا ڈرائیور ہم تک پہنچا اور پھر ہمیں اسپشل فورسز کی مدد سے وہاں سے نکالا۔

Related Articles