ایران کالڑاکا جیٹ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

تہران،مئی۔ایران کے شہراصفہان سے 200 کلومیٹر (124 میل) مشرق میں واقع انارک کے قریب فوج کا ایف 7 لڑاکا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا ہے اور اس کے دونوں ایرانی پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔ایران کے سرکاری خبررساں ادارے ایرنا کے مطابق صوبہ اصفہان کے ایک عہدہ دار نے بتایا ہے کہ لڑاکاجیٹ تربیتی مشن پر تھا اور یہ شوٹنگ کی مشق کررہا تھالیکن منگل کی صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کا فضائی تحفظ کا ریکارڈ بہت بْرا ہے اور اس کے طیاروں کوآئے دن حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔ایرانی فضائیہ کے زیراستعمال بہت سے طیارے 1979 کے اسلامی انقلاب سے پہلے خریدکیے گئے تھے اور اب ان کی دیکھ بھال کے لیے درکارسامان اور فاضل پرزہ جات دستیاب نہیں ہورہے ہیں۔فروری میں ایرانی فوج کے زیراستعمال ایف 5لڑاکا جیٹ شمال مغربی شہرتبریز میں ایک اسکول کی دیوار سے ٹکرا گیا تھا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ اورزمین پرایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔

Related Articles