ایران میں فلم ڈائریکٹر جعفر پناہی ضمانت پر رہا

تہران،فروری۔ایران میں فلم ڈائریکٹر جعفر پناہی کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق جعفر پناہی کی ضمانت پر رہائی سے متعلق عدالت نے بیان جاری نہیں کیا ہے۔جعفر پناہی نے تہران کی جیل میں قید کے خلاف 2 دن سے بھوک ہڑتال کر رکھی تھی۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق 62 سالہ جعفر پناہی کو گزشتہ سال جولائی میں گرفتار کیا گیا تھا۔جعفر پناہی کو حکومت مخالف پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں6 سال قید سنائی گئی تھی۔واضح رہے کہ کانز فلم فیسٹیول کے ایوارڈ یافتہ جعفر پناہی ’دی وائٹ بیلون‘، ’دی سرکل‘ اور ’نو بیئرز‘ جیسی فلموں کی ہدایت کاری کرچکے ہیں۔

Related Articles