ایران:ہیلی کاپٹر حادثہ؛وزیرکھیل کے دماغ سے خون بہ نکلا، ایک مشیر ہلاک

بافت،ایران،فروری۔ایران کے وزیر کھیل حمیدسجادی کا ہیلی کاپٹر جمعرات کے روز ملک جنوب وسطی علاقے میں گر کرتباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے اور خود سجادی کے دماغ سے خون بہ نکلا ہے۔سرکاری میڈیا کے مطابق حادثے میں وزیرکھیل کے مشیراسماعیل احمدی جان کی بازی ہارگئے ہیں اورحمید سجادی کو دماغ سے خون بہنے کے بعد علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔وزیرکھیل حمید سجادی سمیت 12 افراد کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر جمعرات کے روز ملک کے جنوب وسطی علاقے میں گرکر تباہ ہواہے۔ہیلی کاپٹر میں 16 ارکان سوار تھے۔ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ارنا نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ ہیلی کاپٹر اس وقت گرکرتباہ ہوا جب وہ صوبہ کرمان کے شہربافت کے اسپورٹس کمپلیکس میں اترنے کی کوششش کررہا تھا۔قبل ازیں عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ وزیرکھیل کی حالت اچھی ہے اور انھیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔انھیں اور ان کے ساتھ ہیلی کاپٹر پر سوار دیگرافراد کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ارنا نے کرمان کے گورنر محمد مہدی فداکار کے حوالے سے بتایا کہ حادثے کی وجوہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ جنوری میں یورپی یونین نے حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف تہران کے کریک ڈاؤن کے ردعمل میں وزیرکھیل حمید سجادی پر بھی پابندیاں عاید کی تھیں۔ایران میں گذشتہ سال ستمبرمیں ایرانی نڑاد کرد خاتون مہساامینی کی پولیس کے زیرحراست ہلاکت کے بعد سے احتجاجی تحریک جاری ہے۔گواب احتجاجی مظاہروں کی شدت میں کمی واقع ہوچکی ہے۔

Related Articles