ایئر ٹیل کا اسمارٹ فون کی خریداری پر 6000روپے کیش بیک کا اعلان

نئی دہلی، اکتوبر۔ میراپہلا اسمارٹ فون پروگرام حصہ کے طورپر بھارتی ایئرٹیل نے آج صارفین کو بہترین اسمارٹ فون میں اپ گریڈ کرنے اور اپنے ہائی اسپیڈ نیٹورک پر عالمی سطحی ڈیجیٹل تجربہ کا لطف لینے کا اہل بنانے کے لئے ایک اور انوکھی پہل کی ہے۔ایئرٹیل ان صارفین کو 6000روپے کا کیش بیک دیگا جو اہم برانڈوں میں تقریباً 12000تک کی قیمت والا نیا اسمارٹ فون خریدیں گے۔ 150سے زیادہ اسمارٹ فون اس پہل کا حصہ ہیں۔ 6000روپے کے کیش بیک کا فائدہ اٹھانے کے لئے صارفین کو 36مہینوں کے لئے مسلسل (پیک ویلڈٹی کے مطابق)249روپے یا اس سے زیادہ کے ایئرٹیل پری پیڈ کے ساتھ ریچار ج کرنا ہوگا۔ صارفین کو کیش بیک دو حصوں میں ملے گا۔ پہلی قسط2000روپے 18مہینے بعد اور باقی رقم 4000روپے 36مہینے کے بعد ملے گی۔مثال کے طورپر اگر کوئی گاہک 6000رویپ کی قیمت والے اسمارٹ فون متبادل منتخب کرتا ہے تو وہ ایک بہتر اسمارٹ فون کا تجربہ کرنے کے لے ایئرٹیل کے پری پیڈ ریچارج کے ساتھ زیادہ ڈیٹا اور کبھی ختم نہ ہونے والی کالنگ کے فوائد بھی لے سکے گا۔ 36مہینوں کے آخر میں گاہک مکمل طورپر ڈیجیٹلی کنیکٹیڈ بھی رہے گا اور اسے اپنے پورے 6000روپے بھی واپس مل جائیں گے۔اس پروگرام کا حصہ بننے والے گاہک کے اسمارٹ فون کی ایک بار اسکرین ٹوٹ جانے پر ’سروی فائی‘ کی طرف سے اس مفت اسکرین ریپلیسمنٹ کی سہولت بھی ملے گی۔یہ آفر گاہک کو 4800روپے کا ایک اضافی فائدہ بھی دے گا۔ (12ہزار روپے کے اسمارٹ فون کی اسکرین بدلنے کی اندازہ لاگت)۔ ریچارچ کے 90دن کی مدت کے اندر ایئر ٹیل تھینکس ایپ کے ذریعہ گاہک مفت اسکرین ری پلیسمنٹ کا مستحق ہوگا۔

Related Articles