اہلِ خانہ سے ملنے کیلئے بے تاب کرینہ کپور دن گننے لگیں
ممبئی،دسمبر۔اپنے اہلِ خانہ سے ملنے کے لیے بے تاب بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان دن گننے لگیں۔ واضح رہے کہ دو ہفتے قبل کرینہ کپور کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود قرنطینہ کرلیا تھا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر انہوں نے لکھا کہ میں یہ اندازہ لگانے کی کوشش کر رہوں کہ میں کوویڈ وقت میں ہوں یا نہیں ہوں۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا کہ بہرحال 12 دن ہوگئے ہیں، صرف دو دن باقی ہیں۔ خیال رہے کہ فلم ساز کرن جوہر کے گھر پر پارٹی کرکے واپس آنے والی کرینہ کپور خان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ ان کے علاوہ امریتا اروڑا، سیما خان اور ماہیپ کپور کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ تاہم خود کو قرنطینہ کرنے کے بعد کرینہ کپور بچوں سے دور تھیں اور جب ان کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا تو انہوں نے بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پیغام بھی جاری کیا تھا۔