اکھلیش کے رہنما جیل جاتے رہتے ہیں

نہیںملیں گے تووہ ناراض ہو جائیں گے:بھوپیندر چودھری

لکھنو:جنوری۔یوپی بی جے پی کے صدر بھوپیندر چودھری نے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ اکھلیش کے جیل میں اپنے لیڈروں سے ملاقات کے سوال پر چودھری نے کہا، ’’کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ان کے لیڈر جیل جاتے رہتے ہیں۔ ان سے ملنے وہ بھی جیل آتے جاتے رہتے ہیں۔ریاستی صدر نے کہا، ’’اکھلیش کی حکومت میں انتشار پھیلا، غنڈہ گردی، بے ایمانی کرپشن اور زمینوں پر قبضہ عام بات تھی ،ان کی حکومت میں ان کے ہی لوگ اس میں شامل رہے۔ ان کا کیڈر بھی اسی طرح کا ہے۔ اس لیے ان سے ملنے انہیںجیل جانا پڑے گا۔ اگر وہ نہیں جائیں گے تو عدم اطمینان پیدا ہوگا۔

 

Related Articles