اکھلیش کو پی ایس پی کی بھی کچھ باتیں قبول کرنی ہونگی:شیوپال

بستی:نومبر۔پرگتی شیل سماج پارٹی سربراہ شیوپال سنگھ یادو نے جمعرات کو کہا کہ اترپردیش میں آنے والے اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کو ہرانے کے لئے وہ سماج وادی پارٹی سے سمجھوتہ تک کر لیں گے لیکن ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کو ان کی کچھ باتیں ماننی پڑیں گی۔شیوپال نے یہاں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو ہرانا ہمار مقصد ہے۔ بی جے پی جیتنے نہین دیں گے۔ اس کے لئے چاہئے ہمیں سماجو ادی پارٹی(ایس پی) سے سمجھوتہ کرنا پڑے۔ بی جےپی کی حکومت سے عوام پوری طرح سے عاجز آچکے ہیں اور اسے ہرانے کے لئے انتخابات کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو ہرانے کے لئے وہ ایس پی سے بھی اتحاد کرلیں گے لیکن اس کے لئے اکھلیش یادو کو ان کی کچھ باتیں ماننی پڑیں گی۔پی ایس پی میں جو لیڈر ان کے ساتھ ہیں وہ بھی ان کے ساتھ ہی ایس پی میں چلے جائیں گے لیکن ایس پی سربراہ کو یہ تیقن دینا ہوگا کہ پی ایس پی لیڈروں کو بھی اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ دئیے جائیں گے۔پی ایس پی سربراہ نے کہا ہم اقتدار میں آئے تو 24گھنٹے اور ہر مہینے 300یونٹ مفت بجلی ہر کنبے میں بی اے پاس ایک لڑکا اور ایک لڑکی کو سرکاری نوکری دیں گے۔اگر نوکری نہیں دےپائے تو فورا بغیر سود کے پانچ لاکھ روپئے کا قرض دیا جائے گا تاکہ وہ خود کوئی کاروبار کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ بی جےپی کی حکومت میں لاکھوں، کروڑ نوجوان بے روزگار ہیں۔ خواتین کے خلاف جرائم پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔قابل ذکر ہے کہ پی ایس پی سربراہ شیوپال یادو تربدیلی رتھ یاترا لے کر ضلع۔ ضلع میں جاکر کارکنوں سے خطاب کررہے ہیں۔

Related Articles