اچھے کام سے رائے دہندگان کے دل جیتیں : ڈاکٹر ساہا

اگرتلہ، مئی۔تریپورہ کے وزیر اعلی اور ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدرمانک ساہا نے پارٹی عہدیداروں اور تنظیم کے سربراہوں کے ساتھ میٹنگ میں منگل کے روز سیاسی پیش رفت اور تنظیمی اموار کا جائزہ لیا ۔ مسٹرساہا 14 مئی کو وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد عہدیداروں اور تنظیم کے سربراہوں کے ساتھ یہ پہلی باضابطہ بات چیت تھی۔مسٹرساہا نے کہا کہ بھگوا پارٹی چار اسمبلی حلقوں اگرتلہ اورباردووالی (مغربی تریپورہ)، سورما (دھلائی) اور جبراج نگر (شمالی تریپورہ) میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہے ۔ پارٹی رکن اسمبلی سدیپ رائے برمن اور آشیش ساہا کے استعفیٰ، ایک اور رکن اسمبلی آشیش داس کو نااہل قرار دیے جانے اور مارکسی رکن اسمبلی رامیندر چندر ناتھ کی اچانک موت کی وجہ سے ان جگہوں پرضمنی انتخابات ہو رہے ہیں ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ضمنی انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں ہے ۔ اس میں ریاستی حکومت کی طرف سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا’’ ہم ضمنی انتخابات کو آزادانہ، منصفانہ اور جمہوری طریقے سے کرانے کے لیے پرعزم ہیں ۔ پارٹی امیدواروں کے انتخاب کا ایک طے شدہ عمل ہے اوروقت آنے پر پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا ‘‘۔ راجیہ سبھا کے رکن مسٹرساہا کو مسٹربپلو دیب کی جگہ وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے۔ مسٹر ساہا کو باردووالی (اگرتلہ شہر) سے الیکشن لڑوایا جا سکتا ہے۔

Related Articles