اکشے کمار کی ویڈیو نے سلمان خان کا دل چھولیا، جذباتی ہوگئے

ممبئی،دسمبر،اکشے کمار کی پرانی ویڈیو نے بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کے دل کو چھولیا اور وہ جذباتی ہوگئے۔سلمان خان نے ویڈیو دیکھنے کے بعد جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جس میں اکشے کمار کے لیے محبت بھرے الفاظ کہے۔جمعے کے روز سلمان خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک کلپ پوسٹ کیا، جس کے کیپشن میں کہا کہ ’مجھے ابھی ایسی چیز ملی، جسے میں نے آپ کے ساتھ شیئر کرنے سے متعلق سوچا‘۔انہوں نے مزید کہا کہ’اکشے کمار، اللّٰہ تم کو خوش رکھے، واقعی حیرت ہوئی یہ دیکھ کر اور اچھا بھی لگا، آپ صحتمند رہیں، کام کریں اور خدا ہمیشہ آپ کے ساتھ ہو‘۔اکشے کمار نے سلمان خان کی پوسٹ کو اپنے انسٹاگرام پر ری شیئر کیا اور انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’بہت اچھا لگا، آپ چمکتے رہیں‘۔رواں سال کے آغاز میں اکشے کمار اپنی فلم رکھشا بندھن کی پروموشن کے لیے ایک ٹی وی ریئلیٹی شو کا حصہ تھے، وہاں اْن کی بہن نے اپنے بھائی کے لیے جذباتی کلمات کہے تھے۔

Related Articles