اڑتے جہاز کا 100 کلو گرام وزنی وہیل زمین پر گرنے کی ویڈیو وائرل

روم،اکتوبر۔اٹلی میں فضا میں موجود طیارے کا وہیل گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بوئنگ 747-400 ڈریم لفٹر ائیرکرافٹ اٹلی کے تارانتو ائیر پورٹ پر جیسے ہی زمین سے فضا میں بلند ہوا تو اس کا ایک وہیل الگ ہو کر زمین پر آگرا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فضا سے زمین پر گرنے والے وہیل کا وزن 100 کلو گرام تھا تاہم خوش قسمتی سے وہیل کھلی جگہ پر گرا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔رپورٹس کے مطابق اڑتے جہاز سے وہیل گرنے کا واقعہ 11 اکتوبر کو پیش آیا اور متعلقہ حکام کی جانب سے واقعے کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

 

Related Articles