اپوزیشن پارٹیوں کی حکومتوں نے ترقی کی رفتار کو کند کردیاتھا:یوگی
لکھنؤ: مئی۔سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور کانگریس پر حملہ آور اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ آنولے کے ذریعہ لوگوں کی صحت بہتر کرنے والے پرتاپ گڑھ کی ترقی کو بھائی۔بہن کی جوڑی اور بوا۔ببوا کی پارٹیوں نے کند کردیاتھا۔یوگی نے پیر کو یہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرتاپ گڑھ کی پہچان آٹو سیکٹر لمیٹیڈ اے ٹی ایل کو سابقہ حکومتوں نے بند کردیا تھا۔ یہاں کے ترقیاتی کاموں کو ٹھپ کردیا گیا۔ یہاں پھروتی کی وصولی کی جانے لگی تھی۔ رنگداری کا روبار شروع ہوگیا تھا۔ کاروباری پریشان تھے تو بیٹیاں اسکول نہیں جاپاتی تھیں۔ نوجوان جن کو اسکول جانا چاہئے تھا ان کے ہاتھوں میں طمنچے پکڑائے جانے لگے۔ کانگریس، ایس پی،بی ایس پی نے کچھ اس طرح پوری ریاست کو برباد کرنے کے لئے کوئی کور کسر نہیں چھوڑی۔ وہیں ڈبل انجن کی حکومت بند اے ٹیل کے مقام پر انڈسٹریل پارک بنانے کی کاروائی کو آگے بڑھارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ رام ون گمن پتھ اجودھیا سے پرتاپ گڑھ ہوتے ہوئے چترکوٹ کے لئے جارہا ہے۔ اس کو فورلین کی شکل میں بنانے کی کاروائی ڈبل انجن کی بی جےپی کی حکومت کررہی ہے۔ گنگا ایکسپریس وے میرٹھ سے پرتاپ گڑھ ہوتے ہوئے پریاگ راج تک پہنچ رہا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ سال 2025 تک پریاگ راج کے کمبھ سے قبل اسے پورا کرلیا جائے تاکہ آمدورفت آسان ہوجائے۔اتنا ہی نہیں یہاں کے بائی پاس کی توسیع کو منظوری دے دی گئی ہے۔ پرتاپ گڑھ کا اپنا میڈیکل کالج ہے۔ آنولہ جس نے عالمی اسٹیج پر پرتاپ گڑھ کو شناخت دلائی تھی وہ آنولہ پھر سے ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ کا حصہ بنا ہے۔یوگی نے کہا کہ ترقی سے جوڑ کر ڈبل انجن کی حکومت بلا تفریق ہر طبقے کو مکان، بیت الخلاء، رسوئی گیس کے کنکشن، بجلی کا کنکشن، ہر گھر نل یوجنا کے تحت ہر گھر تک شفاف پینے کے پانی فراہم کررہی ہے جبکہ ایس پی بی ایس پی اور کانگریس نے نوجوانوں کے ہاتھوں میں طمنچے پہنچانے کا کام کیا تھا۔سی ایم نے کہا کہ ہم نے نوجوانوں کے ہاتھوں میں طمنچہ نہیں ٹیبلیٹ دینے کا کام کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں اس کے ٹیلنٹ کو تکنیک سے جوڑ کر کے ٹیکنالوجی کی نالج اور ٹریننگ دے کر نوجوانوں کو اسمارٹ بنایا جارہا ہے ۔ سابقہ حکومتوں میں شہر کوڑے کا ڈھیر ہوا کرتے تھے۔ ہم نے کہا کہ شہر کی پہچان کوڑے کے ڈھیر سے نہیں اسمارٹ سٹی اور شفافیت کے ساتھ ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پہلے شہروں کی پہچان شہدوں کے دہشت سے ہوتی تھی آج سیف سٹی بن رہی ہے۔ہم نے منھ بھرائی کی سیاست نہیں بااختیاری پر دھیان دیا ہے۔ ریاست کی ترقی کے لئے پیسے کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اس لئے میں ڈبل انجن کی حکومت کے ساتھ ٹریپل انجن کو جوڑنے کے لئے آپ سبھی سے اپیل کرنے کے لئے آیا ہوں۔